Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"خیالستان "سجاد حیدر یلدرم کا نمائندہ اور اردو کے جدید افسانوی ادب میں بیسویں صدی کے اوائل کی بڑی اہم اور تابندہ تصنیف ہے۔اس مجموعہ میں ان کے تیرہ افسانے شامل ہیں۔انھیں تیرہ افسانوں میں سے ایک افسانہ "حکایہ لیلی مجنوں"ہے ۔جس کو خیالستان سے انتخاب کر کے الگ سے پیش کیا گیا ہے۔یہ افسانہ در اصل اس رجحان کو واضح کرتا ہے کہ عورت اور مرد کے باہمی تعلق میں سچی محبت کا مکمل دخل ہونا چاہیے ۔ اس افسانے میں لیلی مجنوں کے روایتی کرداروں کو بیسویں صدی کے آئینے میں دکھایا گیا ہے،نئی زندگی کی الجھنوں اور محبت کے نئے تقاضوں کے حوالے سے موجودہ دور کے نام نہاد لیلی و مجنوں کا تجزیہ کیا گیا ہے کہ محبت کا مدعی ہونے کے با وجود، جن میں خلوص اور ایثار نام کی کوئی چیز نہیں۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

پریم چند کے معاصرین میں ایک اہم نام سجاد حیدر یلدرمؔ کا ہے۔ نہٹور ضلع بجنور ان کا وطن ہے۔ یہیں 1880ء میں ان کی ولادت ہوئی۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے علی گڑھ آئے ترکی زبان و ادب سے انہیں دلچسپی پیدا ہوگئی۔ ترقی افسانوں نے انہیں خاص طور پر متاثر کیا۔ تعلیم سے فارغ ہوئے تو ترقی زبان سے واقفیت کے سبب عراق کے ترکی سفارت خانے میں ترجمان کی حیثیت سے تقرر ہوگیا۔ مختلف ملازمتوں کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار مقرر ہوئے۔ آخرکار لکھنؤ میں اقامت اختیار کی۔ یہیں 1943ء میں وفات پائی۔

یلدرمؔ کی یہ کوشش قابل ستائش ہے کہ انہوں نے تراجم کے ذریعے اردو ادب کے ذخیرے میں اضافہ کیا۔ انہوں نے ترقی افسانوں کو اردو کا پیراہن عطا کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ترقی معاشرت کا بھی گہری نظر سے مطالعہ کیا اور اس انداز سے پیش کیا کہ ہمیں وہ اپنی معاشرت کا ہی ایک روپ نظر آتا ہے۔ یہ ترجمے ایسی سلیس اور شگفتہ زبان میں ہیں کہ ان پر ترجمے کا گمان نہیں ہوتا بلکہ یہ طبع زاد افسانے معلوم ہوتے ہیں۔

ترکی سے تھوڑے ہی فاصلے پر روس میں ایسے افسانے تخلیق ہو رہے تھے جو زندگی کی حقیقتوں کی نقاب کشائی کرتے ہیں لیکن ترقی افسانے پر رومانیت کا غلبہ تھا۔ ان افسانوں کے مطالعے اور ترجمے کا یہ نتیجہ نکلا کہ یلدرمؔ نے خود بھی جو افسانے لکھے ان میں رومانیت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ زبان کی نفاست اور سجاوٹ پر ان کی توجہ اتنی زیادہ ہے کہ اکثر ناگوار ہوتی ہے۔ ’’خیالستان‘‘ جو ان کے افسانوں کا مجموعہ ہے اس میں روسی اور انگریزی افسانوں کے تراجم کے علاوہ یلدرمؔ نے اپنے طبع زاد افسانے بھی شامل ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے