یہ کتاب جون ایلیا کی شخصیت اور ان کے فن پر چند مقالات کا مجموعہ ہے۔ جس میں جون کی نازبرداری کرنے والوں اور جون کی شاعری کا مطالعہ کرنے والوں نے ان کی پر اسرار شخصیت اور ان کے فن پر مقالات لکھ کر بات کی ہے۔ جو ن کی شخصیت عجب ہی ناز و نخرے والی شخصیت تھی۔ جن لوگوں نے ان کے ناز اٹھائے ہیں وہ بڑے مزے سے بتاتے ہیں ۔اسی طرح ان کی شاعری میں بھی جا بجا محبوب سے روٹھ جانا اور ایک عجب قسم کی انا دکھائی دیتی ہے ۔ اس کتاب میں انہیں سب پہلوں پر سیر حاصل بات کی گئی ہے۔ مقالات مشمولہ میں بہت ہی قریبی لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے جون کے شب و روز دیکھے ہیں۔ اس لئے یہ کتاب اور بھی اہم ہو جاتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS