Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : اشفاق رسول جوہر

ایڈیٹر : خدا داد مونس

ناشر : راجستھان اردو اکادمی، جے پور

سن اشاعت : 1992

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 143

معاون : حیدر علی

کلام جوہر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب مولانا محمد اشفاق رسول جوہر کا مجموعہ کلام ہے، جس کو خداداد مونس نے مرتب کیا ہے، جوہر کا شمار راجستھان کے اول دور کے اہم شعراء میں ہوتا ہے، انیسوی صدی کی تیسری دہائی میں ان کے شعری سفر کا آغاز ہوا، اور ۱۹۳۵تک جاری رہا، مجموعہ کلام کے شروع میں راجستھان اردو اکیڈمی کے چئیرمین انعام الحق کی گفتگو ہے، جس میں انہوں نے جوہر کے کلام کی وقعت کو واضح کیا ہے، اور جوہر کے کلام میں غالب کے اثرات کی نشاندہی دلائل کے ساتھ کی ہے، کلام کی خوبصورتی کو واضح کیا ہے، اس کے بعد مرتب کا مقدمہ ہے، اس میں جوہر کی حیات و خدمات سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہے، ان کی شاعری پر اظہار خیال کیا گیا ہے، ان کی شخصیت کا معیار عیاں کیا گیا ہے، اس کے بعد جوہر کا کلام شامل ہے، جو غزلوں پر مشتمل ہے، اس میں عشق و محبت اور ہجر وصال جیسے موضوعات شامل ہیں، کلام پر غالب و مومن کے اثرات بھی نمایاں طور پر نظر آتے ہیں، مجموعہ کے آخر میں جوہر کی وفات کے بعد منعقدہ مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار بھی مذکور ہیں، جس سے شعراء کے درمیان جوہر کے مقام و مرتبہ کو سمجھا جاسکتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے