Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : قاضی محمود بحری

ایڈیٹر : محمد حفیظ سید

ناشر : منشی نول کشور، لکھنؤ

سن اشاعت : 1939

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : کلیات

صفحات : 319

معاون : عباس تابش

کلیات بحری
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "کلیات بحری" ڈاکٹر محمد حفیظ سید کی مرتب کردہ ہے، جس میں قاضی محمود بحری کا کلام شامل ہے۔ کلیات کے شروع میں مرتب نے ان کی زندگی کے بعض حقائق سے پردہ ہٹایا ہے، ان کے عہد کی تاریخ کو بیان کیا گیا ہے، ان کے معاصر شعراء کا تعارف کرایا گیا ہے، ان کی کتابوں کا تعارف کرایا گیا ہے، کلام کی خوبیاں اور خصائص پر روشنی ڈالی گئی ہے، شاعری کے موضوعات کو مثالوں کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے، مثنوی 'من لگن' جو کہ بحری کی مشہور مثنوی ہے، کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ بحری اورنگزیب کے زمانے کے شاعر اور ولی دکنی کے معاصر ہیں، ان کا کلام قدیم دکنی میں ہے، ان کے کلام میں مثنوی غزل، نظم، قصیدہ، مرثیہ، وغیرہ مختلف اصناف سخن موجود ہیں، تصوف، معرفت خداوندی، عشق ، فضیلت انسان ان کی شاعری کے اہم موضوعات ہیں، مرتب نے ان کے کلام کو پیش کرنے کے ساتھ سلیس اردو میں ان کے کلام کا ترجمہ بھی کیا ہے، جس سے استفادہ آسان ہو گیا ہے، کتاب بہت خوب ہے، اس کا مطالعہ ایک قدیم شاعر کے احوال فنی کمالات اور کلام سے واقف کراتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے