Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : فضا ابن فیضی

ایڈیٹر : محمد جابر زماں

V4EBook SpecialNumber : حصہ اول

ناشر : مکتبہ نعیمیہ، دہلی

سن اشاعت : 2011

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : غزل

صفحات : 914

معاون : بزم صدف انٹرنیشنل

کلیات فضا ابن فیضی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

فضا ابن فیضی اردو شاعری کی دنیا میں ایک معتبر نام ہے۔ وہ ہمیشہ زود گو شاعروں کی اگلی صف میں نظر آئے اور ان کی غزلیں عام طور سے طویل ہوا کرتی ہیں۔ شعری فن پر اس قدر کمال حاصل ہے کہ وہ بحر واوزان میں اکثر نئے نئے تجربے بروئے کار لاتے ہیں اور اس وجہ سے ان کا کافی شہرہ ہے۔ زیر نظر کتاب ’کلیات فضا ابن فیضی‘ جلد اول غزلوں پر مشتمل ہے۔ ان کی زود گوئی کا ثبوت کلیات جلد اول کی ضخامت سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

فضا ابن فیضی کا اصل نام فیض الحسن تھا لیکن فضا ابن فیضی کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کی پیدائش جولائی ۱۹۲۳ کو مئوناتھ بھنجن ( یوپی) میں ہوئی ۔ درس نظامیہ سے فاضل کی سند حاصل کی پھر الہ آباد بورڈ کے امتحانات میں شامل ہوئے ۔ اس کے بعد فضا تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکے ۔ عمر بھر مختلف طرح کے معاشی مشاغل میں گھرے رہے اور شاعری کرتے رہے ۔

فضا کی شاعری اپنے معاصرین سے بہت الگ قسم کی ہے ، ان کے یہاں بہت آسانی سے کسی تحریک یا کسی نظریے کی چھاپ تلاش نہیں کی جاسکتی ۔ فضا نے ایک آزاد تخلیقی ذہن کے ساتھ شاعری کی ان کے کلام میں ایک پختہ کلاسیکی شعور کے ساتھ نئے زمانے کی گہری حساسیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ ایک پرفکر شعری بیانیہ ان کی نظموں اور غزلوں میں پھیلا ہوا ہے ۔

فضا نے زیادہ تر غزلیں کہیں لیکن ساتھ ہی نظم اور رباعی کی صنف کو بھی ان کے یہاں خاصی اہمیت حاصل رہی ۔

فضا کے متعدد شعری مجموعے شائع ہوئے ۔ کچھ یہ ہیں ۔ سفینۂ زر گل (غزلیں اور رباعیاں) شعلہ نیم روز ( نظمیں) دریچہ سیم سمن (غزلیں ) سرشاخ طوبی ( حمد ونعت اور نظمیں) پس دیوار حرف (غزلیں ) سبزہ معنی بیگانہ ( غزلیں )


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے