Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ملا عبدالرحمان جامی

V4EBook EditionNumber : 005

ناشر : منشی نول کشور، لکھنؤ

سن اشاعت : 1930

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : کلیات

صفحات : 635

معاون : حیدر علی

کلیات جامی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

مولانا عماد الدین نور الدین عبد الرحمٰن جامی عموماً مولانا عبد الرحمٰن جامی اور عبد الرحمٰن نور الدین محمد دشتی کے نام سے مشہور و معروف صوفی شاعر اور مؤرخ ہیں۔ آپ کا عرصہ حیات 1414ء سے 1492ء تک محیط ہے۔ آپ اپنے زمانہ میں علمائے اسلام اور صوفیائے اسلام کی صف اول میں شمار کیے جاتے تھے ۔ آپ نے صنف شاعری میں کئی اہم کتب تصنیف فرمائیں جن میں تصوف اور روحانیت کا درس دیتے ہوئے مولانا جامی کی شخصیت مزید اُبھرتی ہوئی ہمارے سامنے آتی ہے۔ زیر نظر کتاب عبد الرحمن جامی کا فارسی کلیات ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

مولانا نور الدین عبد الرحمن نقشبندی جامی صوبہ خراسان کے ایک قصبہ خرجرد میں 1414ء کو پیدا ہوئے،اسی نسبت سے انہیں جامی کہا جاتا ہے۔ اگرچہ ان کے والد نظام الدین احمد بن شمس الدین ہرات چلے گئے تھے مگر ان کا اصل وطن"دشت" (اصفہان کا ایک شہر) تھا، اس لئے انہوں نے پہلے دشتی تخلص اختیار کیا۔ دوران تعلیم جب ان کو تصوف کی طرف توجہ ہوئی توسعید الدین محمد کاشغری کی صحبت میں بیٹھے۔ حضرت جامی کو نقشبندی سلسلے کے معروف بزرگ خواجہ عبیداللہ احرار سے گہری عقیدت تھی ۔انہیں سے تعلیم باطنی اور سلوک کی تکمیل کی اور خواجہ کی خانقاہ میں جاروب کش ہوئے۔ اوائل عمر ہی میں آپ اپنے والد کے ساتھ ہرات اور پھر سمرقند کا سفر کیا جہاں علم و ادب کی تحصیل کی اور دینی علوم، ادب اور تاریخ میں کمال پایا۔ تصوف کا درس سعدالدین محمد کاشغری سے لیا اور مسند ارشاد تک رسائی ملی۔ حج کے لئے بھی گئے اور دمشق سے ہوتے ہوئے تبریز گئے اور پھر ہرات پہنچے۔ جامی ایک صوفی صافی اور اپنے دور کے جید عالم تھے۔ آپ کا نام صوفیانہ شاعری اور نعت پاک میں بہت بلند ہے۔ جامی حضرت محمد مصطفیٰ کے بڑے عاشق زار تھے۔ تقریباً 16 مرتبہ انہیں حج بیت اللہ اور مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہوئی ۔ ان کی مشہور تصانیف مثنوی یوسف زلیخا، لیلیٰ مجنوں، فاتحۃالشباب، واسطۃالعقد، خاتمۃ الحیات، شرح ملا جامی، شیخ سعدی کی گلستاں کے جواب میں ایک نثری کتاب بہارستان ہے۔ اس کے علاوہ سلسلتہ الذھب اور خرد نامہ سکندری ان کی بہت مشہور کتابیں ہیں۔ اخیر عمر میں یہ مجذوب ہو گئے تھے اور لوگوں سے بولنا ترک کر دیا تھا۔ اسی حالت میں 1492ء میں ہرات میں ان کا انتقال ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے