Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : رمز عظیم آبادی

ایڈیٹر : امتیاز احمد کریمی

ناشر : اردو ڈائرکٹوریٹ، پٹنہ

مقام اشاعت : پٹنہ, انڈیا

سن اشاعت : 2019

زبان : اردو

صفحات : 337

معاون : بزم صدف انٹرنیشنل

کلیات رمز عظیم آبادی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

یہ کتاب رمز عظیم آبادی کی شعری تخلیقات کا ایک جامع مجموعہ (کلیات) ہے۔ اس میں عظیم آباد (پٹنہ) کے ایک اہم اردو شاعر رمز عظیم آبادی کی زندگی کے سفر کو اجاگر کیا گیا ہے، جنہوں نے شدید غربت کا سامنا کیا اور رکشہ چلانے والے اور مزدور کے طور پر بھی کام کیا۔ اس کے باوجود، ان کا کلام بتدریج پہچانا گیا اور ان کی شاعرانہ صلاحیتوں نے وسیع پیمانے پر داد وصول کی۔ یہ مجموعہ ان کی میراث کو محفوظ رکھنے اور ان کی تخلیقات کو نئی نسلوں تک پہنچانے کا مقصد رکھتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

رمز کا اصل نام رضا علی خاں تھا ، پٹنہ سٹی کے محلہ سونارٹولی میں پیدا ہوئے ۔ گھر پر ہی ابتدائی تعلیم ہوئی ، باضابطہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا موقع نہیں ملا ۔ بہت چھوٹی عمر میں ہی معاشی مسائل میں پھنس گئے ۔
رمز کا شمار عظیم آباد کے اہم ترین شاعروں میں ہوتا ہے ۔ رمز نے ایک بہت دبی کچلی اور استحصال ذدہ زندگی گزاری ، انہوں نے مزدوری کی ، رکشہ چلایا اور جینے کیلئے ہر طرح کا کام کیا ۔ آخر میں پی ڈبلو ڈی میں ایک معمولی سی نوکری کی ۔ رمز کی شاعری جینے کی ان شکلوں میں حاصل ہونے والے تجربات واحساسات کا ایک تکلیف دہ بیان ہے ۔ انہوں نے اپنی غزلوں اور نظموں میں سماج میں ہر طرف پھیلے ہوئے استحصال کی الگ الگ شکلوں کو بے نقاب کیا ہے ۔ رمز کو مزدور شاعر بھی کہا جاتا ہے ۔

رمزنے ۱۹۴۹ کے آس پاس شاعری شروع کی ۔ ان کا پہلا مجموعہ ’ نغمۂ سنگ ‘ ۱۹۸۸ میں شائع ہوا ، دوسرا مجموعہ ’ شاخ زیتون ‘ ۱۹۹۸ میں ۔ رمز کی غزلوں کے ساتھ ان کی نظمیں بے پناہ اہمیت کی حامل ہیں ۔ رمز کی وفات ۱۵ جنوری ۱۹۹۷ کو ہوئی ۔


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

بولیے