aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قاضی عبدالودود کا شمار اردو ادب کے عظیم محققین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اردو اور فارسی ادب، میں تحقیقی و تنقیدی مضامین کا ایک ذخیرہ چھوڑا ہے۔ انھوں نے اپنے مقالات کے لیے متنوع موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔ چند معروف ادبی شخصیات اور ان کے فن پر بھی گفتگو کی ہے۔ پیش نظر قاضی عبدالودود کے مقالات کا مجموعہ ہے۔ جس کو کلیم الدین احمد نے مرتب کرتے ہوئے قاضی صاحب کی تحقیق اور مشمولہ مقالات پر گفتگو کی ہے۔ قاضی کے ان مقالات میں بہار میں اردو ادب کا ارتقا، مرزا محمد علی فدوی ،اور راسخ کی مثنویات پر تنقید ی نگاہ ڈالی گئی ہے۔ کتاب کے شروع میں قاضی صاحب کا مستند مقدمہ بھی شامل ہے۔ مقدمہ بعنوان "میں کون ہوں میں کیا ہوں" میں قاضی صاحب نے اپنے ادبی اور تنقیدی نظریات سے متعلق چند اہم نکات پیش کیے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS