aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب جو اپنے عنوان سے کسی صوفی کے کمالات جیسی دکھتی ہے لیکن معاملہ ہوبہو ایسا نہیں ہے۔ کیوں کہ اس کتاب میں مصنف نے فارسی ادبیات کے عظام کو جس ڈھنگ سے سمجھنے کی کوشش کی ہے، اسے قدما مسالک و منازل سے ہی تعبیر کیا کرتے تھے۔ حالانکہ اس کتاب میں جو آرا درج ہیں انہیں کمتر منازل کی حدود میں گردانا جاتا ہے لیکن ان کی قطعیت کا دعویٰ ہرگز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی بنا پر مصنف نے اس کتاب کا نام مسالک و منازل رکھا۔ اس میں عہد اکبری میں فارسی ادبیات کا ارتقا، فارسی شاعری اور ہجویات، جدید فارسی کے رجحانات، عہد خاقانی کی جھلکیاں، مخطوطہ شناسی، منوچہری، خاقانی شروانی، نظامی، فیضی کی مثنویاں، ظہور اللہ خاں نوابدایونی، مومن کا فارسی کلام اور مولانا صہبائی جیسے اہم موضوعات پر شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS