aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "مضامین محفوظ علی" انجمن ترقی اردو پاکستان کی مرتب کردہ ہے، جو سید محفوظ علی بدایونی کے انیس مضامین پر مشتمل ہے، مولوی عبدالحق نے کتاب کا مقدمہ تحریر کیا ہے، جس میں سید محفوظ علی کی شخصیت اور مزاج و مذاق کا تعارف کرایا ہے، مولوی ظفر علی خان سے ان کے تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ مضامین مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں، بعض مضامین مشاہدات کے بیان پر مبنی ہیں، جو انہوں نے دیکھا اس کو بخوبی پیش کردیا، اس زمرے میں لنگر اور بدایوں کی نمائش وغیرہ مضامین شامل ہیں، جس میں لنگر کی صورت حال اور بدایوں کی نمائش کا تذکرہ دلچسپ انداز میں کیا گیا ہے، مضامین میں مزاحیہ جملے بھی بخوبی استعمال ہوئے ہیں، محفوظ علی افریقہ ججی کے لئے گئے تھے، 'افریقہ کے مسافر' مضمون میں وہاں کے احوال بخوبی پیش کئے ہیں، ضیاء الاسلام تجلی بھارت ماتا کشمیری میگزین الندوہ وغیرہ ماہانہ رسائل کا تعارف بھی بخوبی پیش کیا گیا ہے،اردو ہندی کے مسئلہ پر تحقیقی گفتگو کی گئی ہے، خبروں اور مضامین پر تبصرہ بھی تحریروں میں کئے گئے ہیں، ان میں میاں اور شوہر کا شکار مضامین دلکش ہیں۔ محفوظ صاحب کی نثر میں ایک تاثیر ہے، اسلوب میں دلکشی اور چاشنی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS