Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

علی عباس حسینی اردوافسانے کے بنیاد گذاروں میں شامل ہیں۔انھوں نے اردو افسانوں کو حقیقت کا رنگ دیاہے۔انھیں ہندوستانی تہذیب و تمدن، معاشرت اور عوامی مسائل سے زیادہ دلچسپی تھی۔اس لیے ان کے افسانوں کے موضوعات بھی یہی ہیں۔بیسویں صدی کے بدلتے حالات کی عکاسی ان کے افسانوں کی اہم خصوصیت ہے۔زیر نظر ان کا افسانوی مجموعہ "میلہ گھومنی" ہے۔جس میں اکیس افسانے شامل ہیں۔ان میں افسانہ "میلہ گھومنی" اہمیت کاحامل ہے ۔جس میں صنف نازک پر ہونے والے ظلم کو موضوع بنایا گیا ہے۔یہاں میلہ تو زندگی سے مستعار ہے۔جس میں عورت کو ایک کھلونہ بتایا گیا ہے جو کسی میلہ کی دکان میں سجی ہوتی ہے۔ کہانی موثر اور دلچسپ ہے۔مجموعہ میں شامل دیگر افسانوں میں بدلہ، کنجی،پہرے دار، بھکاری، کفن، کلی ،میخانہ وغیرہ بھی غریبوں اور لاچاروں کے مسائل کے ترجمان ہیں۔ وہیں امیری غریبی پر طنز بھی ہے۔اس کے علاوہ جاگیردارانہ نظام کی خوبیوں اور خامیوں کی عکاسی بھی ملتی ہے۔انھوں نے دیہی اور شہری زندگی کو پر لطف پیرائے میں بیان کیا ہے۔طرز بیان شگفتہ اور دلکش ہے۔زبان میں سلالست اورروانی ہے۔برمحل محاورات اور تشبیہات کا استعمال بھی خوب ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

علی عباس حسینی افسانہ نگار،نقاد اور ڈرامہ نویس کے طور جانے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش ۳ فروری ۱۸۹۷ کو موضع پارہ ضلع غازی پور میں ہوئی۔ مشن ہائی اسکول الہ آبادسے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کیا۔کیننگ کالج لکھنؤ سے بی اے مکمل کرنے کے بعد الہ آباد یونیورسٹی سے تاریخ میں ایم اے کیا۔گورمنٹ  جوبلی کالج  لکھنؤ میں درس وتدریس سے وابستہ رہے۔یہیں سے ۱۹۵۴ میں پرنسپل کے عہدے سےسبکدوش ہوئے۔۲۷ ستمبر ۱۹۶۹ کو انتقال ہوا۔
علی عباس حسینی کو بچپن سے ہی قصے کہانیوں میں دلچسپی تھی۔ دس گیارہ برس کی عمر میں الف لیلی  کے قصے ،فردوسی کا شاہ نامہ، طلسم ہوش ربا اور اردو میں لکھے جانے والے دوسرے افسانوی ادب  کا مطالعہ کر چکےتھے۔  ۱۹۱۷ میں پہلا افسانہ ’غنچۂ ناشگفتہ‘ کے نام سے لکھا۔ اور ۱۹۲۰ میں ’سر سید احمد پاشا‘کے قلمی نام سے پہلا رومانوی ناول’قاف کی پری‘ لکھا۔’شاید کہ بہار آئی‘ ان کا دوسرا اور آخری نال ہے۔’رفیق تنہائی،باسی پھول،کانٹوں میں پھول،میلہ گھومنی،ندیا کنارے،آئی سی ایس اور دوسرے افسانے،یہ کچھ ہنسی نہیں ہے،الجھے دھاگے،ایک حمام میں، سیلاب کی راتیں، کے نام سے افسانوں کے مجموعے شائع ہوئے۔
’ایک ایکٹ کے ڈرامے‘ ان کے ڈراموں کا مجموعہ ہے۔ علی عباس حسینی کی ایک پہچان فکشن کے نقاد کے طور پر بھی قائم ہوئی۔ انہوں نے پہلی بار ناول کی تنقید و تاریخ پر ایک ایسی مفصل کتاب لکھی جو آج تک فکشن تنقید میں حوالے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’عروس ادب‘ کے نام سے ان کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ شائع ہوا۔ 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے