aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "مرزا غالب کے پنج آہنگ" کا قدیم ترین خطی نسخہ ہے، جس کو ڈاکٹر حنیف نقوی نے متعارف کرایا ہے۔ یہ نسخہ 'پنج آہنگ' کا نسخہ بنارس ہے جو حنیف نقوی کے مطابق قدیم ترین مکمل نسخہ ہے۔ اس لئے اس نسخہ کا عکسی ایڈیشن پیش کیا گیا۔ مرتب نے مقدمہ میں 'پنج آہنگ' کے سلسلے میں مکمل معلومات فراہم کرتے ہوئے اس کے مختلف نسخوں اور ان کے سنین پر روشنی ڈالی ہے۔ خیال رہے کہ 'پنج آہنگ' غالب کے فارسی نثر کا پہلا مجموعہ تھا، اسے غالب کے دوست اور نسبتی بھائی مرزا علی بخش خان نے مرتب کیا تھا، اور ایک دیباچہ بھی لکھا تھا۔ پنج آہنگ کے پانچ ابواب ہیں۔ پہلے باب میں وہ آداب و القاب درج ہیں، جو اس زمانے میں عام طور پر خط و کتابت میں استعمال ہوتے تھے، دوسرے باب میں فارسی کے مصادر اور مصطلحات و لغات ہیں۔ تیسرے باب میں غالب کے چند فارسی اشعار نقل کئے گئے ہیں تاکہ ان سے مکاتیب کا لطف افزوں ہو جائے، چوتھے باب میں غالب کی تقریظیں اور دیباچے ہیں، اور پانچویں باب میں ان کے خطوط ہیں۔