aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مکاشفت القلوب امام غزالی کی مایہ ناز عربی تصنیف ہے جسے مفتی تقدس علی خان نے اردو کا جامہ پہنایا ہے ۔امام غزالی کی شخصیت عالم میں محتاج تعارف نہیں ان کی کتب سے روز اول سے ہی نہ صرف دنیا اسلام بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی فایدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ غزالی کو مسلمانوں سے زیادہ آج دیگر مذاہب کے لوگ پڑھتے ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ ان کی یہ کتاب ایک سو دس ابواب پر مشتمل ہے۔ جو اخلاقیات کے موضوع پر نہایت ہی اہم کتاب ہے اس کتاب میں خوب ، صبر ، اطاعت ، امانت ، خشوع ، زکات ، نماز ، شکر وغیرہ اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets