aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ناول نگاری میں کئی ایسے نام لیے جا سکتے ہیں جو گہرا سیاسی ،سماجی اور معاشرتی شعور اپنے نالوں کے ذریعہ پیش کرتے ہیں ان میں عبد اللہ حسین کا نام نہایت اہم ہے۔وہ اردو کے حقیقت پسند ادیب مانے جاتے ہیں ان کی تحریریں نچلے طبقے کی عکاسی کرتی ہیں اور انسانی فطرت کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوتی ہیں ۔ان کی اکثر کہانیوں میں زندگی کے ساتھ نا انصافی ،بنیادی موضوع ہے۔ان کالکھا ہوا، ناول "اداس نسلیں " کافی مشہور ہوا ۔ اس کے علاوہ "باگھ "،"قید" اور "رات "جیسے یاد گار ناول لکھے ۔زیر نظر کتاب " نشیب"ان کی کہانیوں کا مجموعہ ہے ، جوکہ 1981ء میں منظرِ عام پر آیا جس میں پانچ افسانے اور دو ناولٹ شامل ہیں۔ جلاوطن ،ندی، سمندر ،دھوپ، مہاجرین یہ پانچ افسانے ہیں ۔باقی نشیب اور واپسی دوناولٹ ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS