یہ کتاب اردو زبان کی تعلیمی و تدریسی مسائل پر جامعہ تعلیم ملیہ کی فرمائش پر جناب فرمان صاحب نے 1962 میں تالیف کی ہے۔ یہ کتاب مدرسین کے لئے نہایت ہی مفید ہے اسی لئے یہ بی ایڈ کے نصاب کا حصہ بھی بنی ۔ اردو زبان کی تدریسی مسائل پر بہت کم توجہ دی گئی تھی حالانکہ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس موضوع پر نہایت ہی وقیع ذخیرہ ہونا چاہئے تھا مگر اس کی طرف عدم توجہی کی بنا پر بہت کم کتابیں ہی لکھی گئیں ۔ اس لئے معلمیں کو کس طرح سے اپنے درس کوخوبصورت اور جذاب بنانا ہے یہ اس کتاب میں مندرج ہے ۔ اور نہایت ہی اہم مسائل پر گفتگو کی گئی ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS