Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سلیم اختر

ناشر : سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

سن اشاعت : 1997

زبان : اردو

موضوعات : تحقیق و تنقید

صفحات : 251

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 969-35-0750-9

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

تنقیدی دبستان
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

جس طرح سے مختلف قسم کی تحریریں اور تخلیقیں موجود ہیں جب ان تحریروں کو پرکھا جاتا ہے تو تخلیقی مزاج کے اعتبار سے ہی پرکھا جاتا ہے۔ نقد و انتقاد کی کسوٹی پر جب فن پارے کو پرکھا جاتا ہے تب اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ تخلیق کس قیلر کی ہے پھر اس کو نقد کی اسی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے نقد و انتقاد کے دبستان کو بیان کیا گیا ہے۔فن پارے کی طرح ہی نقد کے بھی مختلف دبستان ہیں جن میں تشریحی تنقید، سائنٹفک، تقابلی، روحانی، جمالیاتی، تاثراتی، تاریخی،عمرانی، نفسیاتی، مارکسی، ہیئتی، اسلوبیاتی اور ساختیاتی تنقید جیسے دبستانوں کو بیان کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

شناخت: نامور اردو نقاد، افسانہ نگار، ادبی مؤرخ، ماہرِ لسانیات، ماہرِ اقبالیات

ڈاکٹر سلیم اختر 11 مارچ 1934ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ والد کی ملازمت کے سلسلے میں ان کو لاہور کے علاوہ انبالہ، پونہ اور راولپنڈی جیسے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملے۔ انہوں نے جامعہ پنجاب سے ایم اے (اردو) اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے بطور اردو لیکچرار ہوا، جس کے بعد وہ طویل عرصہ گورنمنٹ کالج لاہور سے وابستہ رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کئی برس وہاں وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کی ادبی شہرت کا سب سے بڑا حوالہ "اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ" ہے، جسے علمی و ادبی حلقوں میں شہرتِ دوام حاصل ہے۔ بطور نقاد انہوں نے نفسیاتی دبستانِ تنقید اور اقبالیات میں گراں قدر کام کیا۔ انہوں نے اردو ادب کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا اور ادب، لاشعور، کلچر اور جنسیات جیسے موضوعات پر کئی کتب تحریر کیں۔

افسانہ نگاری میں بھی ان کا مقام بہت بلند ہے۔ ان کے افسانوں میں رومانیت، طبقاتی نظام کی کشمکش اور نفسیاتی گتھیاں نمایاں ہیں۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں 'آدھی رات کی مخلوق'، 'کڑوے بادام'، 'مٹھی بھر سانپ' اور 'کاٹھ کی عورتیں' شامل ہیں، جبکہ کہانیوں کی کلیات 'نرگس اور کیکٹس' کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ ان کی آپ بیتی 'نشانِ جگر سوختہ' کے نام سے معروف ہے۔

وفات: 30 دسمبر 2018ء کو لاہور میں انتقال ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے