aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’ترجمۂ مجموعۂ نظائر ترمیم شدہ‘ میں مالیات و جائداد کے بٹوارے اور تصفیے سے متعلق قوانین وفیصلوں کو جمع کیا گیا ہے۔ کتاب ترجمہ پر مبنی ہے اور اس کی تاریخ اشاعت سے اندازہ ہوتا ہے کہ انگریزی دور حکومت میں فینانشیل کمشنر کے مالیاتی تنازعات کے فیصلوں کو ریکارڈ سے من وعن نقل کیا گیا ہے۔ اس کا مطالعہ باور کراتا ہےکہ انگریزی دور میں فیصلے کس بنیاد کیا تھی اور انصاف و ناانصافی کا پیمانہ کیا تھا۔ اس کتاب کو یقیناً دستاویزی حیثیت حاصل ہے کہ مشکل ترین معاملات میں اس سے استفادے کی راہ ہموار نظر آتی ہے۔