Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد قاسم فرشتہ

V4EBook EditionNumber : 005

ناشر : منشی نول کشور، لکھنؤ

سن اشاعت : 1933

زبان : Urdu

موضوعات : تاریخ, ترجمہ, مطبوعات منشی نول کشور

ذیلی زمرہ جات : ہندوستانی تاریخ, تاریخ

صفحات : 590

مترجم : منشی نول کشور، لکھنؤ

معاون : منشی نول کشور، لکھنؤ

ترجمہ تاریخ فرشتہ اردو
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

مغلیہ ہندوستان میں تصنیف شدہ کئی کتابیں ہندوستان کی اہم ترین کتابوں میں شمار ہوتی تھیں جو ایک زمانے تک ہر پڑھے لکھے کے لیے لازم بھی ہوتی تھیں اب بھی اس کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے کیونکہ اس کتا ب کاشمار اصل متون میں سے ہوتا ہے ۔ اس کتاب کے مؤلف و مصنف محمد قاسم فرشتہ تھے جن کی وفات 1620 میں ہوئی اور کتاب میں 1606تک کے واقعات در ج ہیں ۔ اس کو مصنف نے ابراہیم عادل شاہ ثانی کے حکم سے لکھا تھا ۔ اس کتاب کے لیے انہوں نے بے شمار دیگر کتابوں سے واقعات اخذکیے جن میں سے کچھ کتابیں وہ ہیں جو طبقات اکبر ی کے ماخذمیں بھی شامل ہیں ۔ مقدمہ کے علاوہ بارہ مقالے ہیں ۔ مقدمہ میں ہندوستان میں ظہور اسلام کی کیفیات اورراجگان ہنود کا بیان ہے ۔پہلا مقالہ سلاطین لاہور۔ دوسرا سلاطین دہلی، تیسرا شاہان دکن، چوتھا شاہان گجرات، پانچواں سلاطین مالوہ ،چھٹا شاہان خاندیس ، ساتواں شاہان بنگالہ ،آٹھواں سلاطین بنگالہ ،نواں شاہان سندھ، دسواںشاہان کشمیر ،گیارہواں فرماروان مالابار اور بارہواں مقالہ مشائخین ہندوستان کے حالات پر ہے۔ پر انی طرز تحر یر کی وجہ سے کتاب کا مطالعہ دشوار ہے لیکن ماخذکے حصول کے لیے اس کتاب کا مطالعہ لازمی ہے۔ چونکہ اصل کتاب فارسی میں ہے، کئی زبانوں میں اس کتاب کے تراجم ہوئے۔ زیر نظر اردو ترجمہ ہے جس کو منشی نول کشور نے شائع کیا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے