aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
توزک جہانگیری مغل شہنشاہ نورالدین جہانگیرکی فارسی زبان کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اپنے حالات و واقعات کو قلمبند کیا ہے اور یہ سلسلہ نورالدین جہانگیر کی وفات تک چلتا ہے۔ کتاب کی تکمیل میں جہانگیر کے علاوہ معتمد خان اور محمد ہادی نے بھی حصہ لیا۔ اس کتاب سے سترہویں صدی عیسوی کے متعدد تاریخی اور اہم واقعات و حالات کا علم ہوتا ہے جو برصغیر پاک و ہند میں وقوع پزیر ہوئے۔ انداز بیان سادہ ، رواں ، سلیس ہے۔ زیر نظر نسخہ توزک جہانگیری کا وہ نسخہ ہے ، جسے سر سید نے جان پنٹن کے مشورے پر مغل باشاہوں کے کتب خانے کے دس قلمی نسخوں کی مدد سے مرتب کیا ہے ، توزک جہانگیری کو تاریخ اور انشاء کا بہترین نمونہ قرار دیا گیا ہے ، اس میں جہانگیر نے اپنی زندگی کے کوائف اور حکومت کے طور طریقوں سے متعلق یا داشتیں لکھی ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS