aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : مخمور سعیدی

ناشر : موڈرن پبلشنگ ہاؤس، دریا گنج، نئی دہلی

سن اشاعت : 2000

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : نظم, کلیات

صفحات : 330

معاون : ارجمند آرا

عمر گذشتہ کا حساب

کتاب: تعارف

پیش نظر کتاب "عمر گذشتہ کا حساب" جناب سلطان محمد خان تخلص مخمور، یعنی مخمور سعیدی کا کلیات ہے۔ جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد میں ان کی غزلیں اور دوسری جلد میں نظمیں شامل ہیں۔ مخمور سعیدی نے تقریبا برابر طور پر دونوں اصناف میں طبع آزمائی کی۔ اس کلیات میں ان کے تمام مجموعوں سے نظموں اور غزلوں کو نکال کر الگ الگ جلدوں میں شامل کردیا گیا ہے۔ پہلی جلد یعنی غزلوں والے حصہ ک آخر میں سید جعفر کا مضمون "مخمور سعیدی کا فن" شامل ہے۔ اور دوسری جلد یعنی نظموں والی جلد کے آخر میں شمش الرحمن فاروقی کا مضمون "مفکرانہ ٹھہراو اور استعاراتی کیفیت" شامل ہے۔ یہ دونوں مضامین مخمور سعیدی کے شعری کائنات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہیں۔ زیر نظر کلیات کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ مخمور سعیدی کی شاعری کا کینوس بہت وسیع ہے۔ جس میں انھوں نے روزمرہ کے حالات و واقعات کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔ انھوں نے زندگی کا مطالعہ کافی باریک بینی سے کیا اور اپنے جذبات و احساسات کی عکاسی جس انداز سے کی اس میں وہ کافی حد تک کامیاب نظر آتے ہیں۔ زندگی نے انھیں کافی مایوس کیا ہے لیکن پھر بھی ان کے یہاں جینے کا حوصلہ ملتا ہے۔ مجموعی طور پر مخمور سعیدی کا کلیات اردو ادب کے لئے بیش بہا خزانہ ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام سلطان محمد خاں اور تخلص مخمور ہے۔۳۱؍ دسمبر ۱۹۳۸ء کو ٹونک(راجپوتانہ) میں پیدا ہوئے۔ ایم اے (اردو) تک تعلیم حاصل کی۔اسسٹنٹ سیکریٹری ، اردو اکادمی، نئی دہلی کے عہدے پر فائز رہے۔ بسمل سعیدی سے تلمذ حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’’گفتنی‘‘، ’’سیہ برسفید‘‘، ’’آواز کا جسم‘‘، ’’سب رنگ‘‘، ’’واحد متکلم‘‘، ’’آتے جاتے لمحوں کی صدا‘‘، ’’بانس کے جنگلوں سے گزرتی ہوا‘‘(شعری مجموعے)، ’’تجدید جنوں‘‘(منظوم تراجم)، ’’ساحر لدھیانوی۔ایک مطالعہ‘‘(مرتبہ)، ’’قصہ جدیدوقدیم‘‘(ایک ادبی مباحثہ)، ’’عمر گذشتہ کا حساب ‘‘(جلد اول ودوم)، ’’شیرازہ‘‘(ہم عصر شاعری کا انتخاب)۔ ان کے مجموعی خدمات پر راجستھان اور دہلی اردو اکادمی نے انعامات دیے۔ مخمور سعیدی کو’ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ‘ ان کی کتاب’’راستہ اور میں‘‘ پر بھی دیا گیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:336

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے