مصنف : طاہر حنفی

ناشر : مثال پبلیشرز، فیصل آباد

مقام اشاعت : Faisalabad (City), Other (District), Punjab (State), Pakistan (Country)

سن اشاعت : 2021

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 281

معاون : طاہر حنفی

یرغمال خاک

مصنف: تعارف

طاہر حنفی 26  نومبر 1955 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے زمانہ طالب علمی سے شاعری اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے
 1974 میں عملی صحافت  کا اغاز کیا اور روزنامہ جنگ اور نواۓ وقت کے علاوہ خبر رساں ادارے پی پی آئی سے منسلک رہے. 1983 میں قومی اسمبلی پاکستان کے شعبہ تحقیق و تعلقات عامہ میں  بطور ریسرچ افسر ملازمت اختیار کی
 آپ   نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے  1981 میں ایم اے سیاسیات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے2007 میں ایم ایس سی ڈیفینس اینڈ سٹریٹجیک افئیرز کی ڈگریاں حاصل کیں اور ایشیا پیسفک سینٹر فار سیکورٹی سٹدیز ہونولولو، ہوائی امریکہ سے  2004 میں ڈیفینس اینڈ سٹریٹجیک افئیرز میں ڈپلومہ کیا اور برمنگھم یونیورسٹی برطانیہ سے 2008 میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور سیکورٹی امور میں فیلوشپ کی ہی سرکاری فرائض کی انجام دہی، حصول علم اور بارلیمانی امور کے بین الاقوامی تربیتی سہولت کار کی حیثیت سے دنیا کے پانچوں براعظموں کا دورہ کر چکے ہیں 2015 میں ایڈ یشنل سیکرٹری کی حیثیت سے قومی اسمبلی پاکستان سے ریٹائر ہوئےاب تک طاہر حنفی کے تین شعری مجموعے منصہ شہود پر آ چکے ہیں اور چوتھا مجموعہ 2021 کے اختتام سے قبل متوقع ہے 
 شہر نارسا کے نام سے ان کا پہلا شعری مجموعہ کلام اپریل 2014 میں شائع ہوا جس کا دوسرا ایڈیشن صرف دوماہ بعد جون 2014 میں چھپا اور پاکستان برطانیہ اور امریکہ کے 22 شہروں میں شہر نارسا کی تقاریب پزیرائی منعقد ہوئیں. 
 دوسرا شعری مجموعہ گونگی ہجرت ستمبر 2019 میں شائع ہوا جس کی امریکہ کی چھ ریاستوں اور اسلام آباد میں منعقدہ تقاریب پزیرائی میں گونگی ہجرت کو  شعری ادب میں ایک گراںقدر اضافہ قرار دیتے ہوئے ادبی حلقوں میں بہت سراہا گیا. تیسرا شعری مجموعہ خانہ بدوش آنکھیں کے نام سے اکتوبر 2020 میں  شائع ہوا جسے ادبی حلقوں میں پزیرائی حاصل ہوئی ہے. طاہر حنفی کے چوتھے شعری مجموعے "یرغمال خاک"  کی اشاعت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی اور اب 66 ویں سالگرہ پر نومبر 2021 میں متوقع ہے بشرط زندگی. 


آج کل اپنا بیشتر وقت قومی اسمبلی کی 32 سالہ ملازمت میں قومی پارلیمانی تاریخ کے مد وجزر کے ایک عینی شاہد کی حیثیت سے اپنی  یادداشتوں کو انگریزی زبان میں ترتیب دینے میں صرف کر رہے ہیں 
آپ پارلیمانی امور پر بین الاقوامی سہولت کاری میں پارلیمانی  نگرانی اور بہتر طرز حکومت کے مسلمہ ماہر مانے جاتے ہیں  اور مختلف ملکی و غیر ملکی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے مستقل کالم نگار اور تجزیہ کار بھی ہیں

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

قارئین کی پسند

اگر آپ دوسرے قارئین کی دلچسپیوں میں تجسس رکھتے ہیں، تو ریختہ کے قارئین کی پسندیدہ

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے