آج موسم بڑا بے_ایمان ہے بڑا بے_ایمان ہے آج موسم
دلچسپ معلومات
فلم : لوفر سال : 1973
آج موسم بڑا بے ایمان ہے بڑا بے ایمان ہے آج موسم
آنے والا کوئی طوفان ہے کوئی طوفان ہے آج موسم
کالی کالی گھٹا ڈر رہی ہے
ٹھنڈی آہیں ہوا بھر رہی ہے
سب کو کیا کیا گماں ہو رہے ہیں
ہر کلی ہم پہ شک کر رہی ہے
پھولوں کا دل بھی کچھ بد گمان ہے
آج موسم
اے مرے یار اے حسن والے
دل کیا میں نے تیرے حوالے
تیری مرضی پہ اب بات ٹھہری
جینے دے چاہے تو مار ڈالے
تیرے ہاتھوں میں اب میری جان ہے
آج موسم
کیا ہوا ہے ہوا کچھ نہیں ہے
بات کیا ہے پتہ کچھ نہیں ہے
مجھ سے کوئی خطا ہو گئی تو
اس میں میری خطا کچھ نہیں ہے
خوبصورت ہے تو رت جوان ہے
آج موسم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.