Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم تو ترے عاشق ہیں صدیوں پرانے

آنند بخشی

ہم تو ترے عاشق ہیں صدیوں پرانے

آنند بخشی

MORE BYآنند بخشی

    دلچسپ معلومات

    فلم : فرض (1967 سال : نغمہ نگار: آنند بخشی گلوکار : لتا منگیشکر، مکیش موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال اداکار : جتیندر، ببیتا

    ہم تو ترے عاشق ہیں صدیوں پرانے

    چاہے تو مانے چاہے نہ مانے

    ہم بھی زمانے سے ہیں تیرے دیوانے

    چاہے تو مانے چاہے نہ مانے

    آئی ہیں یوں پیار پہ جوانیاں

    ارماں دل میں ہے دل مشکل میں ہے جان تمنا

    تیرے اسی پیار کی کہانیاں

    ہر محفل میں ہیں سب کے دل میں ہیں جان تمنا

    چھیڑتے ہیں سب مجھ کو اپنے بیگانے

    چاہے تو مانے چاہے نہ مانے

    سوچو محبت میں کبھی ہاتھ سے دامن چھوٹے تو

    دو دل روٹھے تو تو پھر کیا ہو

    ایسا نہ ہو کاش کبھی پیار میں وعدے ٹوٹے تو

    دو دل روٹھے تو تو پھر کیا ہو

    ہم تو چلے آئے صنم تجھ کو منانے

    چاہے تو مانے چاہے نہ مانے

    مست نگاہوں سے اس دل کو مست بنائے جا

    اور پلائے جا پیار کے ساغر

    دل پہ بڑے شوق سے ستمگر ٹھیس لگائے جا

    تیر چلائے جا یاد رہے پر

    تیر کبھی بن جاتے ہیں خود نشانے

    چاہے تو مانے چاہے نہ مانے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے