خواب بن کر کوئی آئے_گا تو نیند آئے_گی
دلچسپ معلومات
رضیہ سلطان فلم : 1983 سال: لتا منگیشکر گلوکار : خیام موسیقار : ہیما مالینی، دھرمیندر، پروین بابی اداکار :
خواب بن کر کوئی آئے گا تو نیند آئے گی
اب وہی آ کے سلائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا
نرم زلفوں کی مہک گرم بدن کی خوشبو
چپکے چپکے وہ چرائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا
جسم ہاتھوں کی حرارت سے پگھل جائے گا
آگ رگ رگ میں لگائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا
کوئی تڑپائے گا ہر آن تو چین آئے گا
کوئی ہر رات ستائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا
بات جو صرف نگاہوں سے کہی جاتی ہے
کوئی ہونٹوں سے سنائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا تو نیند آئے گی
اب وہی آ کے سلائے گا تو نیند آئے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.