مجھے کتنا پیار ہے تم سے اپنے ہی دل سے پوچھو تم
دلچسپ معلومات
دل تیرا دیوانہ فلم : 1962 سال: لتا منگیشکر،محمد رفیع گلوکار : شنکر جے کشن موسیقار : شمی کپور،مالا سنہا، محمود اداکار :
مجھے کتنا پیار ہے تم سے اپنے ہی دل سے پوچھو تم
جسے دل دیا ہے وہ تم ہو مری زندگی تمہاری ہے
چاہت نے تیری مجھ کو کچھ اس طرح سے گھیرا
دن کو ہیں تیرے چرچے راتوں کو خواب تیرا
تم ہو جہاں وہیں پر رہتا ہے دل بھی میرا
بس اک خیال تیرا کیا شام کیا سویرا
مجھے کتنا پیار ہے تم سے اپنے ہی دل سے پوچھو تم
یہ دنیا کیسے بدلی کچھ بھی سمجھ نہ آئے
کیونکر ہوئے وہ اپنے کل تک تھے جو پرائے
دل کی لگن ہو سچی پھر کیوں نہ رنگ لائے
میرے تھے تم سدا سے پر اب قریب آئے
مجھے کتنا پیار ہے تم سے اپنے ہی دل سے پوچھو تم
میری وفا کو اب تو تم آزمانا چھوڑو
دل کو چرا کے میرے آنکھیں چرانا چھوڑو
مجھ کو بنا کے اپنا باتیں بنانا چھوڑو
میں کب نہ تھی تمہاری لیکن ستانا چھوڑو
مجھے کتنا پیار ہے تم سے اپنے ہی دل سے پوچھو تم
جسے دل دیا ہے وہ تم ہو مری زندگی تمہاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.