Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے

شیلندر

مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے

شیلندر

MORE BYشیلندر

    دلچسپ معلومات

    فلم : کنہیا سال: 1959 گلوکار : مکیش موسیقار : شنکر جےکشن اداکار : راجکپور، نوتن

    مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے

    مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو

    مرا دل اگر کوئی دل نہیں

    اسے میرے سامنے توڑ دو

    مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے

    میں یہ بھول جاؤں گا زندگی

    کبھی مسکرائی تھی پیار میں

    میں یہ بھول جاؤں گا میرا دل

    کبھی کھل اٹھا تھا بہار میں

    جنہیں اس جہاں نے بھلا دیا

    میرا نام ان میں ہی جوڑ دو

    مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے

    تمہیں اپنا کہنے کی چاہ میں

    کبھی ہو سکے نہ کسی کے ہم

    یہی درد میرے جگر میں ہے

    مجھے مار ڈالے گا بس یہ غم

    میں وہ گل ہوں جو نہ کھلا کبھی

    مجھے کیوں نہ شاخ سے توڑ دو

    مجھے تم سے کچھ بھی نہ چاہیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے