Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آج میرا ساتھ دے

قیوم نظر

آج میرا ساتھ دے

قیوم نظر

MORE BYقیوم نظر

    آج میرا ساتھ دے

    درد میرے دل کے اجلے چاند

    آج میرا ساتھ دے

    آج میرا ساتھ دے

    کروٹوں پہ لے رہا ہوں کروٹیں

    جانے غم کی یہ گھٹائیں کب چھٹیں

    چھن گئی جو میٹھی نیند والی رات دے

    وہ میری کائنات دے

    درد میرے دل کے اجلے چاند

    آج میرا ساتھ دے

    آج میرا ساتھ دے

    درد میرے دل کے اجلے چاند

    آج میرا ساتھ دے

    آج میرا ساتھ دے

    زندگی کی کاہشوں میں موت ہے

    یعنی میری خواہشوں میں موت ہے

    مجھ کو دے کے موت زندگی کو مات دے

    کسی طرح نجات دے

    درد میرے دل کے اجلے چاند

    آج میرا ساتھ دے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے