Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بابل کی دعائیں لیتی جا جا تجھ کو سکھی سنسار ملے

ساحر لدھیانوی

بابل کی دعائیں لیتی جا جا تجھ کو سکھی سنسار ملے

ساحر لدھیانوی

MORE BYساحر لدھیانوی

    بابل کی دعائیں لیتی جا جا تجھ کو سکھی سنسار ملے

    میکے کی کبھی نہ یاد آئے سسرال میں اتنا پیار ملے

    نازوں سے تجھے پالا میں نے کلیوں کی طرح پھولوں کی طرح

    بچپن میں جھلایا ہے تجھ کو بانہوں نے مری جھولوں کی طرح

    مرے باغ کی اے نازک ڈالی تجھے ہر پل نئی بہار ملے

    جس گھر میں بندھے ہیں بھاگ ترے اس گھر میں سدا ترا راج رہے

    ہونٹوں پہ ہنسی کی دھوپ کھلے ماتھے پہ خوشی کا تاج رہے

    کبھی جس کی جوت نہ ہو پھیکی تجھے ایسا روپ سنگھار ملے

    بیتیں ترے جیون کی گھڑیاں آرام کی ٹھنڈی چھاؤں میں

    کانٹا بھی نہ چبھنے پائے کبھی مری لاڈلی ترے پاؤں میں

    اس دوار سے بھی دکھ دور رہے جس دوار سے تیرا دوار ملے

    مأخذ:

    Kulliyat-e-Sahir Ludhianvi (Pg. 500)

    • مصنف: SAHIR LUDHIANVI
      • ناشر: Farid Book Depot (Pvt.) Ltd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے