گیت
آؤ سجنی
دیپ جلائیں
جھلمل جھلمل
تاروں کی بارات سجائیں
جھلمل جھلمل
آؤ سجنی دیپ جلائیں
اک دیپک سے دور اندھیرے ہو جاتے ہیں
ہلکے اجالے بھی کالک کو دھو جاتے ہیں
من کے اندھیرے دور ہٹائیں
آؤ سجنی دیپ جلائیں
آج اماوس ہو کے رہے گی پورن ماشی
من مندر میں آئیں گے سکھ کے ابناشی
من مندر کو آج سجائیں
جھلمل جھلمل
آؤ سجنی دیپ جلائیں
دیپ کی لو سے جلنا سیکھیں سب کی خاطر
ہنستے ہنستے مرنا سیکھیں سب کی خاطر
یہ سندیسہ سب کو سنائیں
جھلمل جھلمل
آؤ سجنی دیپ جلائیں
جھلمل جھلمل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.