گیت
ہم لوگ جہاں بھر کی تقدیر بدل دیں گے
ہم لوگ
ہم لوگ ہر اک غم کی تعبیر بدل دیں گے
ہم لوگ
ہم امن کے خواہاں ہیں ہم جنگ نہیں کرتے
مجبور و پریشاں کو ہم تنگ نہیں کرتے
دنیا کو مٹانے کی ہم ڈھنگ نہیں کرتے
ہم لوگ
دنیا کو مٹانے کی تدبیر بدل دیں گے
ہم لوگ
ہم لوگ جہاں بھر کی تقدیر بدل دیں گے
ہم لوگ
ہم عزم کے بندے ہیں کچھ کر کے دکھائیں گے
چاہیں گے تو دھرتی پر آکاش جھکائیں گے
دشمن کے ارادوں کو مٹی میں ملائیں گے
ہم لوگ
ہم آج ہواؤں کی تاثیر بدل دیں گے
ہم لوگ
ہم لوگ جہاں بھر کی تقدیر بدل دیں گے
ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.