میں نہ گاؤں گی
پڑ رہی ہے کیوں پھوار
ناچتی ہے کیوں بہار
میں نہ گاؤں گی سکھی
یہ ترانے یہ نکھار
ہو رہے ہیں دل کے پار
جان ہی سے جاؤں گی
میں نہ گاؤں گی سکھی اب نہ گاؤں گی
میں نہ گاؤں گی
ہو چکی ہیں مہرباں
مجھ پہ غم کی سختیاں
بھول جاؤں گی سکھی
یہ زمیں یہ آسماں
جا رہی ہوں میں جہاں
ان کو اپنا پاؤں گی
میں نہ گاؤں گی سکھی اب نہ گاؤں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.