آدمی کا ہے فسانہ خاک سے
ہے ازل سے دوستانہ خاک سے
آپ کے چہرے پہ رونق ہے بہت
کیا کوئی نکلا خزانہ خاک سے
میں کسی کا بھی رہوں محتاج کیوں
پا رہا ہوں آب و دانہ خاک سے
اک قدم بھی کیا اٹھے اس کے بغیر
چل رہا ہے یہ زمانہ خاک سے
زہر بھر دے جو تمہارے خون میں
مت اگاؤ ایسا دانہ خاک سے
جینا مرنا ہے لحد کی خاک میں
میرا روشن آستانہ خاک سے
ساحرؔ عالم آشکارا ہو گیا
پیار تیرا والہانہ خاک سے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 323)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.