آدمی پہلے تو لازم ہے کہ انسان بنے
آدمی پہلے تو لازم ہے کہ انسان بنے
پھر بھلے ہندو عیسائی یا مسلمان بنے
سیکھ پایا نہیں جو پیار کے اکثر ڈھائی
کیوں رٹے وید وہ کیوں حافظ قرآن بنے
دل کی دولت ہے ملی جس کو ہے وہ سب سے امیر
سونے چاندی سے نہ ہرگز کوئی دھنوان بنے
عرش پہ ہوگی حکومت تری شاید مولیٰ
اس زمیں پر تو کئی اور ہیں بھگوان بنے
اے صداؔ ان کی نہ تقلید تو ہرگز کرنا
کر کے تقلید جو ہیں صاحب دیوان بنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.