Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آخرش دور ہو ہی جاتے ہیں

سوہل بریلوی

آخرش دور ہو ہی جاتے ہیں

سوہل بریلوی

MORE BYسوہل بریلوی

    آخرش دور ہو ہی جاتے ہیں

    میرے دل کو جو لوگ بھاتے ہیں

    لوٹ کر میکدے سے دیوانے

    تیری آنکھوں میں ڈوب جاتے ہیں

    ہم سے وعدہ بھی اک نہیں ٹوٹا

    لوگ تو تارے توڑ لاتے ہیں

    مجھ سے کمزور پر ستم کر کے

    لوگ قسمت کو آزماتے ہیں

    میرے حصہ میں کچھ نہیں سوہلؔ

    میرے حصہ کا لوگ کھاتے ہیں

    روز دریا میں ڈال کر ماچس

    اپنے گھر کو میاں بچاتے ہیں

    ہم بھی راتوں کو جاگ کر سوہلؔ

    میرؔ کے شعر گنگناتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے