آخری دید کا امکان نہیں ہوتا تھا
آخری دید کا امکان نہیں ہوتا تھا
جب وہ اک آدمی انجان نہیں ہوتا تھا
ہونے لگتا تو خدا ہوتا چلا جاتا تھا
جب کوئی عشق میں انسان نہیں ہوتا تھا
تجھ سے پہلے بھی مری نظم ہوا کرتی تھی
ہاں یہ ہوتا تھا کہ ہیجان نہیں ہوتا تھا
سید افضالؔ نے آ کر اسے مسند بخشی
نظم کا پہلے تو قرآن نہیں ہوتا تھا
آخری بار ملے اس سے کہ اس سے پہلے
شکریہ ہوتا تھا احسان نہیں ہوتا تھا
سارا دن دستکیں گنتے تھے مگر جانتے تھے
آنے والا کوئی مہمان نہیں ہوتا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.