آنا نہ سامنے کہیں اس سامنے کے بعد
آنا نہ سامنے کہیں اس سامنے کے بعد
ترجیح تم مجھی کو نہ دو آئنے کے بعد
آنکھوں کو اپنی بند نہ کر لوں تو کیا کروں
اب دیکھنا ہی کیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دل توڑنا تو سہل ہے لیکن یہ سوچ لو
جوڑا نہ جا سکے گا یہ دل توڑنے کے بعد
ہم جیسی داد حسن نہ دے گا یہ آئنہ
آخر ہمیں کو دیکھو گے تم آئنے کے بعد
محسوس یہ ہوا کہ جو مانگا تھا مل گیا
تجھ پر نظر پڑی جو دعا مانگنے کے بعد
دل ٹکڑے ٹکڑے ہو کے بھی کہلا رہا ہے دل
آئینہ آئنہ نہ رہا ٹوٹنے کے بعد
بوجھل تمام جسم ہے شل دست و پا وقارؔ
منزل ملی تو کیا ملی تھک ہارنے کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.