آنکھوں سے تیری نیند پرایا کریں گے ہم
آنکھوں سے تیری نیند پرایا کریں گے ہم
اکثر ترے خیال میں آیا کریں گے ہم
دھوکا اگر ہے پیار تو دھوکا ہی یہ سہی
دھوکا ہزار بار یہ کھایا کریں گے ہم
آنا نہ آنا یہ تری مرضی کی بات ہے
لیکن تمام عمر بلایا کریں گے ہم
ایسا نہ ہو کہ دل سے تری یاد ہو خفا
ہر آرزو سے دل کو بچایا کریں گے ہم
سوچا ہے تیرے نام ہی کر دیں گے زندگی
وعدہ سمجھ کے اس کو نبھایا کریں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.