Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آنسوؤں سے ہے لباس اپنا یہ تر دیکھ لیا

سلیمان فراز حسن پوری

آنسوؤں سے ہے لباس اپنا یہ تر دیکھ لیا

سلیمان فراز حسن پوری

MORE BYسلیمان فراز حسن پوری

    آنسوؤں سے ہے لباس اپنا یہ تر دیکھ لیا

    کیسا ہوتا ہے محبت کا سفر دیکھ لیا

    تم بھی ان کے ہی دوانوں میں گنے جاؤ گے

    ان کی صورت کو اگر ایک نظر دیکھ لیا

    مفلسی تیری عنایت ہے یہ تیرا ہے کرم

    جو نہ دیکھا تھا کبھی آج وہ در دیکھ لیا

    ہم کہیں اور بھی دل اپنا لگا لیتے مگر

    کوئی تم سا نہ ملا سارا نگر دیکھ لیا

    راہ مشکل تھی پر آسان ہوئی جاتی تھی

    میں نے ماں تیری دعاؤں کا اثر دیکھ لیا

    میری تصویر کو سینے سے لگاتے ہو تم

    سوچو کیا ہوگا زمانے نے اگر دیکھ لیا

    دوستی کا مری انجام نہ جانے کیا ہو

    آج اس نے مرا ٹوٹا ہوا گھر دیکھ لیا

    غیر کا نام ہتھیلی پہ لکھا ہے تیری

    میں نہیں ہوں ترا منظور نظر دیکھ لیا

    حال بد میں بھی فرازؔ اس نے نہ پوچھا ہم کو

    کتنی رکھتا ہے ہماری وہ خبر دیکھ لیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے