آپ کہیے یہاں اور کوئی سہولت ہے مجھے
آپ کہیے یہاں اور کوئی سہولت ہے مجھے
سینہ کوبی کی تو دنیا میں اجازت ہے مجھے
اشک پتھر ہوئے جاتے ہیں مری آنکھوں میں
اے مرے دوست دلاسے کی ضرورت ہے مجھے
سوز لہجے میں در آیا ہے تو آنکھوں میں نمی
اب میں اعلان کروں کیا کہ محبت ہے مجھے
کچھ تو رکھی ہے تعلق میں کمی تو نے بھی
تیرے ہوتے ہوئے اوروں کی ضرورت ہے مجھے
اب اگر لوٹ کے آؤں تو بہت چاہوں گا
چھٹیاں ہو گئی ہیں ان دنوں فرصت ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.