Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آسماں ٹوٹ پڑا ہے چھت پر

محمد شاہد فیروز

آسماں ٹوٹ پڑا ہے چھت پر

محمد شاہد فیروز

MORE BYمحمد شاہد فیروز

    آسماں ٹوٹ پڑا ہے چھت پر

    مطمئن ہوں کہ خدا ہے چھت پر

    یہ ٹپکنے کی نہیں ہے پیارے

    کثرت زر کی دعا ہے چھت پر

    مجھ میں اب تک ہے یہی خوف بسا

    چیخ میں ڈوبی صدا ہے چھت پر

    ایک مفلس نے کہا بارش سے

    دیکھ میرا بھی خدا ہے چھت پر

    وقت نیچے بھی اتارے گا اسے

    عمر بھر کون رہے گا چھت پر

    محو حیرت ہے ہر اک بینائی

    کوئی تو کھیل بپا ہے چھت پر

    راہ میں آئے تو لگتا ہے بھلا

    دیکھنے میں جو برا ہے چھت پر

    چاند اترا ہے مرے پہلو میں

    نور میں ڈوبی فضا ہے چھت پر

    جب سے رستے پہ لگی ہیں نظریں

    راستہ بنتا گیا ہے چھت پر

    حبس کمرے کا بتانے آیا

    محترم آج ہوا ہے چھت پر

    شوق سے دیکھ رہی ہے دنیا

    حسن تصویر بنا ہے چھت کر

    یہ بھی رخصت کا عجب لمحہ ہے

    شہر کا شہر کھڑا ہے چھت پر

    وقت رستے سے اٹھا لایا ہے

    دیکھ شاہدؔ بھی گیا ہے چھت پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے