آتے آتے کدھر گئی خوشبو
راستے میں بکھر گئی خوشبو
اس کو ڈھونڈوں تو اب کہاں ڈھونڈوں
روٹھ کر کس کے گھر گئی خوشبو
ایک دو پل رہی رفیق سفر
پھر نہ جانے کدھر گئی خوشبو
قلب تا قلب روشنی بن کر
جسم و جاں میں اتر گئی خوشبو
پھول بن کر کھلی وہ ہاتھوں میں
اور پھر خود بکھر گئی خوشبو
میری سانسوں میں گھر کیا اس نے
میرے اندر اتر گئی خوشبو
آج احساس ہو رہا ہے رئیسؔ
وقت سے پہلے مر گئی خوشبو
مأخذ:
مٹی کی خوشبو (Pg. 234)
- مصنف: احمد رئیس
-
- ناشر: کینوس کمیونی کیشنز، کراچی
- سن اشاعت: 2006
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.