اب درد محبت کو اے دل منت کش درماں کون کرے
اب درد محبت کو اے دل منت کش درماں کون کرے
خود اپنے ہی ہاتھوں الفت کا برباد گلستاں کون کرے
جب یاد کسی کی آتی ہے اک برق سی لہرا جاتی ہے
جب ہم ہی درد کے خواہاں ہوں پھر درد کا درماں کون کرے
اس شان تغافل پر آخر جی چھوٹ گیا دل ٹوٹ گیا
جب دل ہی ہمارا ٹوٹ چکا پھر آپ کو مہماں کون کرے
جب برق تپاں لہرا لہرا انگڑائی فلک پر لیتی ہو
اس وقت نشیمن کیسے بنے تزئین گلستاں کون کرے
اب ترک ستم کے کیا معنی ہر روز نیا گل کھلنے دو
دو چار درخشاں داغوں سے دل رشک گلستاں کون کرے
مقصود ہے قدر و قیمت بھی زیبائش حسن خوباں کی
ہر خون کے آنسو کو لیکن اب لعل بدخشاں کون کرے
اب یاس کا عالم طاری ہے یہ رات بھی ہم پر بھاری ہے
اے جوہرؔ اس کے وعدوں پر اب زیست کا ساماں کون کرے
مأخذ:
Wadi-e-Khayal (Pg. 81)
- مصنف: جوہر زاہری
-
- اشاعت: 1957
- ناشر: اسرار کریمی پریس، الہ آباد, مکتبہ قصر اردو، دہلی
- سن اشاعت: 1957
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.