اب ہے سپاہ عشق کا مجھ پر حصار تنگ
اب ہے سپاہ عشق کا مجھ پر حصار تنگ
پڑتی دکھائی دیتی ہے راہ فرار تنگ
اک بیکلی ہے ہونے نہ ہونے کے درمیاں
بڑھنے لگا یقیں تو ہوا اعتبار تنگ
اس وسعت خیال کی دولت کو کیا کروں
سوچیں وسیع تر ہیں مگر اختیار تنگ
پانچ ایک لوگ حلقۂ یاراں میں ہیں مرے
اک آدھ سے میں تنگ ہوں اور مجھ سے چار تنگ
میں انتہائے کرب کے عالم میں ہنس پڑا
پھرتی ہے مجھ سے گردش لیل و نہار تنگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.