Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اب عشق سے لو لگائیں گے ہم

ظہیر کاشمیری

اب عشق سے لو لگائیں گے ہم

ظہیر کاشمیری

MORE BYظہیر کاشمیری

    اب عشق سے لو لگائیں گے ہم

    اب دل کے بھی کام آئیں گے ہم

    جب جھٹپٹا ہوگا شام غم کا

    پلکوں پہ دیئے جلائیں گے ہم

    ہم بن گئے ہیں ادا تمہاری

    چھیڑوگے تو روٹھ جائیں گے ہم

    اے مونس دل اے ہجر کی رات

    لے چل دیے اب نہ آئیں گے ہم

    کیا بیٹھے بٹھائے ہو گیا ہے

    پوچھیں گے تو کیا بتائیں گے ہم

    وہ آنکھ بڑی جہاں نما ہے

    اس آنکھ سے کیا چھپائیں گے ہم

    صحرا تو ظہیرؔ تنگ نکلا

    اب دیکھیں کدھر کو جائیں گے ہم

    مأخذ:

    kulliyat-e-zahiir (Pg. 60)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے