اب کے ہم عشق میں عجلت بھی نہیں کر سکتے
اب کے ہم عشق میں عجلت بھی نہیں کر سکتے
اور ترے نام کی شہرت بھی نہیں کر سکتے
ایک یہ دل ہے جو نفرت کا نہیں ہے قائل
اور ہم تجھ سے محبت بھی نہیں کر سکتے
چاک دامن ہے مگر لب پہ ہنسی ہے طاری
کیا ستم ہے کہ شکایت بھی نہیں کر سکتے
مسئلہ یہ ہے کہ جینے نہیں دیتی دوری
اور اب ہم تری صحبت بھی نہیں کر سکتے
جانتے ہیں کہ یہ رستے بھی جدا ہیں لیکن
یار ہم خود کو ہدایت بھی نہیں کر سکتے
اب نوازؔ ان سے میں امکان وفا کیا رکھوں
جو دکھاوے کی محبت بھی نہیں کر سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.