اب روایت نہ کسی رسم کو میں مانوں گا
اب روایت نہ کسی رسم کو میں مانوں گا
اپنے ہی ڈھنگ سے ہر چیز کو پہچانوں گا
جھوٹ کے پیچھے کوئی سچ بھی نہاں ہوتا ہے
اب کسی جھوٹ کو میں جھوٹ نہیں مانوں گا
عمر ساری تو کٹی میری اندھیروں ہی میں
روشنی آئی تو کیسے اسے پہچانوں گا
جس کے سینہ میں دیا دل میں بھلائی ہوگی
میں تو اس شخص کو دنیا کا خدا مانوں گا
- کتاب : دھوپ میں بیٹھنے کے دن آئے (Pg. 57)
- Author : سنیل آفتاب
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.