ابھی رویا ابھی ہنسنے لگا ہوں
تو کیا سچ مچ میں پاگل ہو گیا ہوں
ابھی میں اپنے گھر میں سو رہا تھا
ابھی میں گھر سے بے گھر ہو گیا ہوں
انہیں لوگوں سے مل کر خوش ہوا تھا
انہیں لوگوں سے ڈرتا پھر رہا ہوں
مرے اپنے ہی مجھ کو مارتے ہیں
میں اپنی ہی شکایت کر رہا ہوں
یہیں جینا یہیں مرنا ہے مجھ کو
برا کیا ہے اگر میں مر رہا ہوں
غزل کہنے کو جی چاہا نہ علویؔ
تو اپنا مرثیہ ہی کہہ رہا ہوں
- کتاب : لفافے میں روشنی (Pg. 63)
- Author : محمد علوی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.