Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اگر مجھ کو تیرا سہارا نہ ہو

زان فرزان

اگر مجھ کو تیرا سہارا نہ ہو

زان فرزان

MORE BYزان فرزان

    اگر مجھ کو تیرا سہارا نہ ہو

    مرا اس جہاں میں گزارا نہ ہو

    وہ ہر بار یہ کہہ کے بخشے خطا

    مگر یاد رکھنا دوبارہ نہ ہو

    نہ رکھ عشق میں فائدے کی امید

    اگر چاہتا ہے خسارا نہ ہو

    مقدر بھی اس کو ہراتا نہیں

    جسے ہار جانا گوارہ نہ ہو

    کوئی ایسا فاتح مجھے بھی دکھا

    کبھی زندگی میں جو ہارا نہ ہو

    توجہ تری چاہتا ہوں میں پر

    ترا دھیان مجھ پہ ہی سارا نہ ہو

    بشر میں ہوں چاہے ہنر لاکھ ہی

    پر احساں جتانے کا یارا نہ ہو

    یہ انساں ملیں گے ترے در پہ ہی

    بجز تیرے گر کوئی چارہ نہ ہو

    بھنور دیکھتا ہے سفینے کو یوں

    سمندر کا گویا کنارا نہ ہو

    خدارا نہ تم کو ملے ایسا شخص

    تمہارا جو ہو کر تمہارا نہ ہو

    محبت ہو گر تو محبت ہو بس

    محبت کا پھر گوشوارہ نہ ہو

    ان آنکھوں سے پھر پوچھنا میرا حال

    جو حیلے سے گر آشکارا نہ ہو

    کہیں پھر دوا زہر لگنے لگے

    کوئی زخم اتنا بھی پیارا نہ ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے