اہل فن دیکھ لیں اچھا کہ برا کہتے ہیں
اہل فن دیکھ لیں اچھا کہ برا کہتے ہیں
ہم سخنور تو نہیں اپنا کہا کہتے ہیں
اپنا ہر طور زمانے میں جداگانہ ہے
شعر یوں سارے زمانے سے جدا کہتے ہیں
غم گساروں پہ کہاں غم کا مداوا کوئی
اہل غم ضبط کو ہی غم کی دوا کہتے ہیں
نغمہ و مے کا فسوں اپنی جگہ ہے لیکن
چشم قاتل کو ہی اندوہ ربا کہتے ہیں
عمر بھر چین سے جینے تو نہیں دیتے شعیبؔ
بعد مرنے کے سبھی سب کو بھلا کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.