اہل فن کی نظر میں آیا ہوں
اہل فن کی نظر میں آیا ہوں
جب سے شہر جگر میں آیا ہوں
قدر آئی ہے ظلمت شب کی
جب حدود سحر میں آیا ہوں
سنگ باری کا مدعا یہ ہے
میں تری رہ گزر میں آیا ہوں
اے جنوں لاج میری رہ جائے
بعد مدت کے گھر میں آیا ہوں
کشتئ دل ترا خدا حافظ
کچھ دنوں سے بھنور میں آیا ہوں
رات کو کہہ رہا ہوں دن ماہرؔ
میں فریب نظر میں آیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.